نئی دہلی،30 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے کارپوریٹ لابسٹ اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کئے گئے دیپک تلوار کی 120 کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔معلومات کے مطابق دیپک تلوار کے دہلی کے ایروسٹی میں بنے ہوٹل ہولیڈے ان کو اٹیچ کر دیا گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ دیپک تلوار پر سول ایوی ایشن کی وزارت، سیاسی رہنماؤں اور دیگر لوگوں سے سانٹھ گانٹھ کے ذریعے غیر ملکی ائیر لائنز کو فائدہ پہنچانے اور ایئر انڈیا کو نقصان پہنچانے کا ہے الزام۔آپ کو بتا دیں کہ معاملہ سانے آنے کے بعد سال 2017 میں دیپک تلوار ملک چھوڑ کر بھاگ گیا تھا۔اسی سال 31 جنوری کو دبئی سے حوالگی کرکے اسکو بھارت لایا گیا تھا۔جس کے بعد گرفتاری ہوئی تھی۔دوسری طرف دیپک تلوار معاملے میں ای ڈی نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چارج شیٹ بھی داخل کی ہے۔چارج شیٹ میں دیپک تلوار کے ساتھ اس کے بیٹے آدتیہ تلوار کو بنایا گیا ہے ملزم۔اگلی سماعت 15 اپریل کو ہوگی۔